جامعہ تربت کے ایم ایس اسکالر محمد یوسف مجاہد بلوچ نے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا
تربت، 29 اکتوبر: جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے ایم ایس اسکالر محمد یوسف مجاہد بلوچ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔
تحقیقی مقالہ جامعہ تربت کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر ریاض احمد کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔
زبانی امتحان کے لیے جامعہ گوادر کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے لیکچرر ڈاکٹر محمد ارشاد بلیدی کو بیرونی ممتحن مقرر کیا گیا تھا، جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے امتحان میں شرکت کی۔ انہوں نے امیدوار کے تحقیقی کام کا جائزہ لیا اور تحقیق کے طریقۂ کار اور اخذ کردہ نتائج کے حوالے سے سوالات کیے۔
جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں جامعہ طلبہ کو معیاری تحقیقی مواقع فراہم کرنے اور اعلیٰ تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔