Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

لسبیلہ ڈویژن کے تین اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز، سڑکوں، صحت، تعلیم اور آئی ٹی کے شعبوں پر توجہ

لسبیلہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت لسبیلہ ڈویژن کے تینوں اضلاع حب، آواران اور لسبیلہ میں مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان منصوبوں میں پاکستان پوائنٹ کی ترقی، جدید آئی ٹی ہبز کا قیام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں کی بہتری اور ماہی گیروں کے لیے فشنگ شیڈز کی تعمیر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

صنعتی شہر حب میں عوامی سہولت کے لیے پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر، تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

کمشنر نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا، نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی جانب عملی پیش رفت ہیں، جبکہ نئے ڈویژن کا قیام بھی انتظامی امور اور طرزِ حکمرانی کو بہتر بنانے کی حکومتی پالیسی کا تسلسل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More