Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

سوئی میں کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کر دی

ڈیرہ بگٹی: سوئی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کرنے کے علاوہ متعلقہ حکام کو درخواستیں بھی جمع کرائیں۔

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ساؤتھ زوہیب الحق، اسسٹنٹ کمشنر سوئی منصور علی شاہ اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زوہیب الحق نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے اور موصول ہونے والی درخواستوں پر قانون و ضابطے کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے، ان کی شکایات سننے اور مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر بروقت کارروائی کی جائے اور انہیں غیر ضروری دفتری چکروں سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

کھلی کچہری میں شریک شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں پر جلد کارروائی ہوگی اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More