Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر شہری کا نام پی اسی ایل سے خارج

جسٹس محمد اعظم خان نے شہری وجاہت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔

عدالت نے شہری وجاہت کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر شہری نے توہین عدالت درخواست دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کا نام نکالنے کے حکم پر عمل درآمد کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More