Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

این سی سی آئی اے نے لاہور کے علاقے انجینئرنگ ٹاؤن سے عارف والا کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ دوسرا ملزم ملتان کی خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرکے ان کی ساکھ متاثر کرنے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

کارروائی کے دوران وہاڑی کی ایک خاتون کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے والا تیسرا ملزم فیصل آباد ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق تینوں ملزمان کے قبضے سے ہراسانی کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فونز اور متاثرہ خواتین کا نجی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایجنسی نے تینوں ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More