Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

گرینڈ بلوچستان لیگ ٹی 20 کا کوئٹہ میں افتتاح، ایف سی بلوچستان نارتھ کا تعاون

کوئٹہ، 26 اکتوبر: ایف سی بلوچستان نارتھ کے تعاون سے گرینڈ بلوچستان لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 26 اکتوبر 2026 کو چاغی اسٹیڈیم، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں تمام شریک ٹیموں کے مالکان، قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شائقین کی دلچسپی کے لیے ایک نمائشی میچ بھی منعقد کیا گیا۔

گرینڈ بلوچستان لیگ کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا، ان کی کرکٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینا ہے۔

اس لیگ سے بلوچستان میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو تقویت دینے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More