کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کوئٹہ: شہر میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ اس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء مندوخیل نے تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پیش آنے پر متعلقہ ایس ایچ او کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ہوائی فائرنگ کے کسی بھی واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانے کو دیں۔