Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

پاک ایران سرحد جلد کھلنے کا امکان، انتظامی مسائل کے حل کے لیے پیش رفت جاری ہے: شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد کی عارضی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں صداقت نہیں، جبکہ سرحدی انتظامات سے متعلق مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان مثبت پیش رفت جاری ہے۔

اپنے بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سرحد کی عارضی بندش کا مقصد سکیورٹی خدشات کا ازالہ، اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحدی نظام کو مؤثر بنانا ہے۔ سرحد کے دونوں اطراف سکیورٹی صورتحال اور انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے مربوط نظام وضع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کے درمیان جاری رابطوں اور انتظامی اقدامات کے نتیجے میں پاک ایران سرحد جلد کھلنے کا امکان ہے۔ مؤثر سرحدی انتظام سے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بہتری، اسمگلنگ کی روک تھام اور قانونی تجارت سے وابستہ تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

شاہد رند نے واضح کیا کہ ان اقدامات کا مقصد تجارت میں غیر ضروری مشکلات پیدا کرنا نہیں بلکہ سرحدی نظام کو منظم، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے عوام اور متعلقہ حلقوں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے مستند معلومات پر اعتماد کریں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More