Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

ڈامب میں بلوچستان کے پہلے تجارتی جھینگا فارمنگ منصوبے پر دستخط، 1.11 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی

کوئٹہ، 16 اکتوبر: بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں ڈامب میں صوبے کے پہلے تجارتی جھینگا فارمنگ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی موجودگی میں ہاؤس آف کاسب کنسورشیم کے چیف ایگزیکٹو سعد زاہد اور سیکرٹری محکمہ ماہی گیری طارق قمر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت نجی شعبہ ایک ارب 11 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، جبکہ 20 سالہ آپریشنل مدت کے دوران حکومت بلوچستان کو 86 کروڑ 60 لاکھ روپے منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔ منصوبے میں تمام ملازمتیں مقامی افراد کو فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جھینگا فارمنگ منصوبہ صوبے میں سرمایہ کاری، برآمدات اور آبی زراعت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی وسائل کو بروئے کار لا کر مقامی آبادی کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔

وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلاول خان کاکڑ نے کہا کہ ڈامب جھینگا فارمنگ منصوبہ صوبے کی معیشت کے لیے اہم ثابت ہوگا.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More