اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک کے دونوں افسران بحفاظت گھروں کو پہنچ گئے
قلات: ضلع قلات کے علاقے رودینجو سے اغوا ہونے والے ایم سی بی بینک خضدار ریجن کے دونوں اعلیٰ افسران حاجی لشکر خان بنگلزئی اور خالد گچکی بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں، جس پر ان کے اہل خانہ اور عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل ہیڈ آپریشنز حاجی لشکر خان بنگلزئی اور ریجنل ہیڈ سیلز خالد گچکی کو 2 اکتوبر 2026 کو خضدار سے کوئٹہ جاتے ہوئے رودینجو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا تھا۔
واقعے کے اگلے روز دونوں افسران کے ڈرائیور کو بازیاب کرا لیا گیا تھا، جو خضدار پہنچ گیا تھا، جبکہ دونوں بینک افسران کی بحفاظت واپسی پر ان کے اہل خانہ اور دیگر حلقوں نے سکون اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔