Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

قلات اور گوادر میں کامیاب کارروائیاں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

کوئٹہ، 19 اکتوبر 2026: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات اور گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے پسنی میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن عزیز کے دفاع میں اپنی جان قربان کی، قوم کو اپنے بہادر سپوت پر فخر ہے اور شہداء کی قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More