Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

پاک ایران سرحدی بندش عارضی، جلد حالات بہتر ہونے کی توقع

کوئٹہ، 18 اکتوبر: کوئٹہ چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ ایران سے ملحقہ سرحدوں کی بندش کے معاملے پر متعلقہ اعلیٰ حکام سے رابطے جاری ہیں اور وزارتِ صنعت و تجارت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ یہ بندش تکنیکی وجوہات کی بنا پر عارضی ہے۔

چیمبر کے مطابق سرحدی بندش کا مقصد حالیہ دنوں میں پاک ایران شاہراہ پر گاڑیوں کو پیش آنے والے واقعات اور کسٹمز سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔

چیمبر آف کامرس نے تاجروں اور سرحدی بندش سے متاثرہ افراد کو یقین دلایا ہے کہ جلد حالات بہتر ہونے کی توقع ہے۔ چیمبر نے عوام اور کاروباری حلقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر بے بنیاد اطلاعات اور منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More