گوادر میں صفائی کے لیے جدید روڈ سوئپر مشین کا افتتاح
گوادر: میونسپل کارپوریشن گوادر کے چیئرمین ماجد جوہر نے شہر کی سڑکوں کی صفائی بہتر بنانے کے لیے جدید روڈ سوئپر مشین کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر چیئرمین ماجد جوہر نے کہا کہ جدید مشینری کے استعمال سے صفائی کے عمل کو زیادہ مؤثر اور منظم بنایا جا سکے گا۔ میونسپل کارپوریشن شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے، بلدیاتی خدمات بہتر کرنے اور شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی برقرار رکھنے کے لیے جدید مشینری کے ساتھ شہریوں کا تعاون بھی ضروری ہے۔
افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین حاجی سیف اللہ ہوت، کونسلرز اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی موجود تھا۔