Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

بلوچستان کے تمام 23 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی عدم موجودگی کی تصدیق

کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے کے لیے حاصل کیے گئے تمام 23 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج منفی آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انسدادِ پولیو اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیو کے خلاف پیش رفت مسلسل کوششوں، مؤثر حکمت عملی اور مربوط اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی اور بچوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے انسدادِ پولیو مہم کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں اور پولیو ورکرز کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ تمام 23 ماحولیاتی نمونوں کے منفی نتائج گزشتہ تین سال کی مسلسل محنت اور مؤثر اقدامات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام، پولیو ورکرز اور والدین کی کوششوں کو سراہا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حوصلہ افزا نتائج کے باوجود پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل نگرانی، مؤثر ویکسینیشن، پولیو ورکرز کی معاونت اور والدین کا تعاون ضروری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More