Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

دیہی خواتین بلوچستان کی معیشت اور زراعت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں: وزیراعلیٰ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہی خواتین صوبے کی معیشت، زراعت اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس مقصد کے لیے ہنرمندی، کاروباری تربیت اور آمدن کے نئے مواقع پیدا کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائز پروگرام، ویمن بازارز اور خواتین کی معاشی خودمختاری کے فنڈ کے ذریعے خواتین کے لیے روزگار اور کاروبار کے مواقع بڑھائے جا رہے ہیں۔ خواتین کاروباری شخصیات کے لیے مصنوعی ذہانت کی لیبارٹری اور تربیتی پروگرام بھی جدید مہارتوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دیہی اور دور دراز علاقوں کی خواتین کو تعلیم، صحت، روزگار اور مالی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ضروری ہے۔ زراعت، لائیو اسٹاک، آبی وسائل کے تحفظ اور پائیدار ذرائع معاش کے فروغ سے ان کی معاشی استعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More