Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

لورالائی کے اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور

لورالائی، 12 اکتوبر: ڈویژنل ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن لورالائی ڈویژن عبدالواسع خان کاکڑ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول درگئی سرگڑہ اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول درگئی سرگڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری اور تعلیمی ماحول کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف جماعتوں میں طلبہ سے سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ ہیڈ ماسٹر عبدالروف نے انہیں اسکول کی سرگرمیوں، طلبہ کی تعداد اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔

عبدالواسع خان کاکڑ نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ اخلاقی اور عملی تربیت فراہم کرنے پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طلبہ کی نشاندہی کرکے ان پر اضافی محنت کی جائے اور کلاس رومز میں ایسا ماحول قائم کیا جائے جہاں بچے اعتماد کے ساتھ سیکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے اور اساتذہ مستقبل کے معمار تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم، حاضری، نظم و ضبط اور تربیت پر مسلسل توجہ دی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More