Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

ٹورنامنٹ ورلڈ کمز ٹو دی پام بیچز، پاورڈ بائی پراسپیکٹ وائر 21 سے 25 اکتوبر تک ویسٹ پام بیچ کے کیکٹی پارک میں کھیلا گیا۔ یہ گراؤنڈ ہیوسٹن آسٹروز اور واشنگٹن نیشنلز کی اسپرنگ ٹریننگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

یہ ایونٹ 2017 میں شروع ہوا تھا، جس میں اب تک چھ براعظموں کے 30 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شرکت کرچکے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 12، انڈر 15، انڈر 18 اور 18 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کی اوپن کیٹیگری شامل ہے۔

پاکستان کی انڈر 18 ٹیم کو پاکستان بیس بال ایسوسی ایشن نارتھ امریکا نے منظم کیا۔ ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پروگرام کی ترقی کا ثبوت ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پروگرام کا مقصد باصلاحیت پاکستانی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا اور انہیں اعلیٰ سطح پر کھیلنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More