تربت میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مالک کو 24 گھنٹے کی مہلت
تربت، 24 اکتوبر: ضلعی انتظامیہ کیچ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور شہری نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم اقبال بنگلزئی نے بہمن تربت کا دورہ کیا اور تجاوزات سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ مالک کو ہدایت کی گئی کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کرے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات دور کی جا سکیں۔
میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ مدت میں تجاوزات ختم نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہٹایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے، عوامی مقامات کے تحفظ اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔