Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر مستعفی

ایئر مارشل ٹونی ڈیویز نے کہا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں، اور یہ فیصلہ ماضی میں میری جانب سے کی گئی غلطیوں کے باعث ہے، جن کی ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری یہ غلطیاں دفاعی فورس کی اقدار کے منافی تھیں۔

ٹونی ڈیویز کے مطابق یہ معاملات اس نامناسب تعلق سے متعلق ہیں جو میرے ایک یونٹ کی کمان کے دوران قائم ہوا تھا، اور مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ جب موقع ملا تو میں نے اس کا انکشاف نہیں کیا۔

فوج کے مطابق انہوں نے اپنی نجی زندگی کے احترام کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنے خاندان پر مرکوز ہے۔

دفاعی فورس نے بتایا کہ اس معاملے کو مزید جائزے کے لیے ایک آزاد نگران ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع پال گولڈسمتھ نے کہا کہ استعفے کے پس منظر میں سامنے آنے والے حالات مسلح افواج کے بہت سے اہلکاروں کے لیے شدید مایوسی کا باعث ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے فیصلے کی وجوہات دیانت داری سے متعلق ایسے معاملات ہیں، جن کا انہوں نے پہلے انکشاف نہیں کیا تھا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ اب ان کا اپنے عہدے پر برقرار رہنا ممکن نہیں رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More