ایران نے برطانوی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق رائل نیوی اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا گیا ہے، جبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کو دشمن گروپ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ میں معاونت اور ایران مخالف اقدامات کے ردعمل میں برطانیہ کے خلاف یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق ایران اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے جولائی میں ایرانی پاسداران انقلاب فورس کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔