Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں ماڈل اسکول کی افتتاحی تقریب کے دوران بتایا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں، ہمارے ٹاؤن چیئرمین اختیارات سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں، کراچی میں قبضہ میئر نے اختیارات روکے ہوئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں، ملک میں ڈھائی کروڑ لوگوں کی سواری موٹرسائیکل ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہو جائے گی تو عوام کا جینا بھی آسان ہو جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر یہاں گندم کو تباہ کر دیا گیا، یہ بحران پیدا کر کے گندم درآمد کرتے ہیں اور کماتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی پی پیز کا معاملہ کیوں حکومت نظر انداز کر رہی ہے؟ ملک کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے، ہم لانگ مارچ کی تیاری کر رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر میں 10 کلو آٹا 2 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، صوبائی حکومت کی سرپرستی میں زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More