Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے سفری ایڈوائزری جاری

ترجمان مذہبی امور کے مطابق زائرین روانگی سے قبل ایران اور عراق سیکٹر کی پروازوں کی پیشگی تصدیق لازمی کریں، غیر یقینی پروازوں کو اختیار کرنے سے گریز اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

ترجمان نے بالخصوص تہران، مشہد اور نجف کے درمیان سفر کرنے والے زائرین کو پروازوں کی پیشگی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے، پرواز منسوخ ہونے کی صورت میں متبادل زمینی یا فضائی سفر اور رہائش کے لیے اضافی رقم ہمراہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز (زیڈ جی اوز) کو غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار سے گریز کرنے اور تمام زائرین کو سفری ایڈوائزری سے مکمل آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کا سفر محفوظ اور بلاتعطل رہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More