نواں کلی طیارہ حادثہ: انسانی جانیں بچانے والے نوجوان حکمت اللہ کو خراجِ تحسین
کوئٹہ، 17 اکتوبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نواں کلی میں تربیتی طیارے کے حادثے کے دوران انسانی جانیں بچانے کے لیے آگے بڑھنے والے نوجوان حکمت اللہ کی بہادری اور جرات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکمت اللہ جیسے نوجوان بلوچستان کے لیے مثالی کردار ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے مقام پر انسانی جانیں بچانے کے لیے نوجوانوں کا آگے بڑھنا بلوچستان کے عوام کی اپنی سیکیورٹی فورسز سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ اور روشن مستقبل کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام ہر جگہ اور ہر حال میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔