Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے کردی

رپورٹ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جاوید ابڑو نے وصول کی۔

عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں وقوعہ سے جڑے حقائق سامنے آنے کا قوی امکان ہے جس میں معلوم ہوگا کہ میر رضا کو قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی۔

ذرائع کے مطابق عدالتی کمیشن کی رپورٹ کے دو لفافے الگ ہیں، میر رضا عدالتی کمیشن رپورٹ چار والیوم پر مشتمل ہے، عدالتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ اور کورنگ لیٹر وزیراعلی مراد علی شاہ کے نام سے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ جاوید ابڑو کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ مل گئی ہے، اب مزید فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، میر رضا عدالتی کمیشن کی کارروائی اوپن کورٹ میں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میر رضا عدالتی کمیشن کی رپورٹ سربمہر لفافے میں ملی ہے، ہمارا کام حکومت کو عدالتی کمیشن رپورٹ کرنا ہے، مزید فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہے۔

عدالتی کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا کیس سے متعلق 49 افراد کے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں، کمیشن کی 15 سماعتیں ہوئیں اور دو ویڈیو لنک بیانات ریکارڈ ہوئے، عدالتی کمیشن 24 اگست کو تشکیل دیا گیا تھا۔

میر رضا کی لاش 29 جولائی کو گلستاں جوہر کے علاقے سے ملی تھی جبکہ میر رضا واقعے پر طویل احتجاج ہوا، میر رضا کا ابتدائی پوسٹ مارٹم پھر دوبارہ قبر کشائی کی گئی۔

عدالتی کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلہ سندھ حکومت کرے گی۔ واضح رہے کہ میر رضا فیملی واقعے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More