فتح-2 میزائل کا کامیاب تجربہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کی قوم اور مسلح افواج کو مبارک باد
کوئٹہ، 13 اکتوبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فتح-2 توسیع شدہ رینج میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت قومی خوداعتمادی اور سائنسی و تکنیکی مہارت کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتح-2 میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جدید دفاعی ٹیکنالوجی قومی سلامتی اور ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان دفاعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید ترقی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔