Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

لاہور میں سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت سے سرویلنس ڈرون ٹکرا گیا

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب 12 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، جس سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا، سرویلنس ڈرون جلو موڑ کی طرف سے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز کی جانب آیا۔

حکام نے بتایا کہ جدید ساختہ سرویلنس ڈرون ہیڈکوارٹرز کی بیرونی دیوار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گر گیا، ڈرون کی مدد سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کے اندرونی حصوں کی ریکی جاری تھی۔

سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی ٹیم نے سرویلنس ڈرون قبضے میں لے لیا اور اس وقت ڈرون کے ساتھ منسلک کیمروں اور بیٹری کی لائٹس آپریشنل تھیں، بعد ازاں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ڈرون کے معائنے کے بعد کلیئرنس دی۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دہشت گردی کی نیت سے سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی جانب ڈرون بھیجا۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز کی سکیورٹی نے تھانہ ہربنس پورہ میں کارروائی کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More