گرینڈ بلوچستان ٹی ٹوئنٹی لیگ: چاغی اسکارپئنز نے چمن چیمپئنز کو شکست دے دی
کوئٹہ، 31 اکتوبر: گرینڈ بلوچستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ 2026 کا گیارہواں لیگ میچ ہفتہ کے روز بیوٹمز اسٹیڈیم کوئٹہ میں چمن چیمپئنز اور چاغی اسکارپئنز کے درمیان کھیلا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد چاغی اسکارپئنز نے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے تعاون سے جاری آل بلوچستان کرکٹ لیگ میں مختلف ٹیموں کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ تمام ٹیموں کی نظریں چیمپئن ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں