آپریشن شعبان ٹو: شعبان اور ملحقہ علاقوں میں 33 دہشت گرد ہلاک، 23 لاشیں برآمد
زیارت، 25 اکتوبر: شعبان اور ملحقہ علاقوں میں 25 سے 30 ستمبر تک جاری رہنے والے آپریشن شعبان ٹو کے دوران 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ 23 لاشیں برآمد کی گئیں۔ آپریشن سے متعلق فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
کارروائی کے دوران غیر ملکی ساختہ اسلحہ، گولہ بارود، لٹریچر، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔
یہ آپریشن زیارت کراس پر کسٹمز اہلکاروں اور کچ موڑ کے مقام پر فرنٹیئر کور اور ڈپٹی کمشنر دکی کی ٹیم پر فائرنگ کے واقعات کے بعد شروع کیا گیا۔
آپریشن کی قیادت انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ، میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کی۔ آپریشن کے بعد متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس کی کارروائیاں بھی انجام دی گئیں۔