گورنر بلوچستان کا سابق صوبائی وزیر سردار نثار علی خان ہزارہ کی وفات پر افسوس اور سوگوار خاندان سے تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا
کوئٹہ21 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار نثار علی خان ہزارہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔