Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

فیلڈ مارشل کو کھل کر سپورٹ کیا جائے، کے پی میں ایمرجنسی ناگزیر تھی: فیصل واوڈا

اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفاد میں ہے، قومی ترانے اور پرچم کی بے حرمتی کرنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنائیں۔

فیصل واووڈا نے کہا کہ جو آج آپ دیکھ رہے ہیں، میں یہ سب باتیں ایک سال پہلے بتا چکا ہوں، جو پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گے، ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے، ہر صورت میں پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں کی 13 سال حکومت رہی، خیبرپختونخوا میں 13 سال میں تباہی ہی تباہی ہوئی، خیبرپختونخوا عوام کا صوبہ ہے، کسی کی جاگیر نہیں، دہشت گردی کے واقعات میں ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں، ایس نہیں ہو سکتا کہ ہمارے جوان شہید ہو رہے ہیں اور آپ من مانیاں کرتے پھریں

انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کے حوالے سے بات بھی نہیں کرنا چاہتا، ملک اور صوبہ کسی کے باپ کا نہیں ہے، دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، پاک فوج اور پولیس اہلکاروں سمیت ساڑھے سات ہزار افراد جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی سے سوالات کیے جائیں گے، اب خیبر پختونخوا میں نیا سیٹ اپ آ گیا ہے، گورنر فیصل کنڈی کا واضح کہتا ہوں اب ناکامی کا کوئی اور آپشن نہیں، فیلڈ مارشل کو پسِ منظر سے ہٹ کر کھل کر سپورٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کا مقصد لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں، یہ ناکام ہوئے تو دوسرے آئیں گے، جو شہید کے خلاف بات کرے گا، اب ہم اس کی بھی زبان کھینچ لیں گے۔

انہوں نے پوچھا کہ کس نے کہا کہ لیڈر نہیں تو پاکستان نہیں، پاکستان ہمیشہ رہے گا، کوئی کسی کا نعرہ لگا دے اور اس کے پیچھے چل پڑیں، ایسا اب نہیں ہوگا، قائدِ اعظم کے پاکستان کا حشر نشر کر دیا گیا، اپنے سے دس گنا بڑے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More