Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

لورالائی میں بی ایس نرسنگ داخلہ ٹیسٹ، 120 امیدواروں کی شرکت

لورالائی، 12 اکتوبر: بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز لورالائی میں بی ایس نرسنگ میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ منعقد کیا گیا، جس میں 120 مرد و خواتین امیدواروں نے شرکت کی۔

امتحان کے انتظامات ادارے کے عملے کی نگرانی میں مکمل کیے گئے، جبکہ امیدواروں کی نشستوں، حاضری اور امتحانی نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل اور پرنسپل نرسنگ کالج نے امتحانی ہال کا دورہ کیا اور انتظامات، امیدواروں کو فراہم کی گئی سہولیات اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے پرنسپل اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پر کہا گیا کہ شفاف اور منظم داخلہ ٹیسٹ میرٹ پر اہل امیدواروں کے انتخاب اور نوجوانوں کو شعبۂ صحت میں پیشہ ورانہ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More