وزیراعلیٰ بلوچستان کی ثالثی سے سوئی میں خونی قبائلی تنازع ختم، شاہ علی کاڑچو اور جمعہ کاڑچو میں صلح
سوئی، 11 اکتوبر: وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف بگٹی میر سرفراز بگٹی کی کوششوں سے سوئی میں شاہ علی کاڑچو اور جمعہ کاڑچو کے درمیان جاری خونی قبائلی تنازعے کا خاتمہ ہو گیا، جس کے بعد دونوں فریقین نے صلح کر لی۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو دونوں فریقین کے درمیان مصالحت کرائی اور علاقے میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قبائلی تنازعات کا پُرامن حل ایک مضبوط، پُرامن اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ باہمی دشمنیوں اور خونریزی کا خاتمہ علاقے میں دیرپا امن اور سماجی استحکام کے لیے ضروری ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بات چیت اور مصالحت کے ذریعے قبائلی تنازعات حل کرنے سے قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہوتا ہے اور معاشرے میں باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔
اس موقع پر علاقے کے دیگر قبائلی عمائدین اور معززین بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے۔