Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

بلوچستان میں فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے محکمہ ثقافت اور ناپا میں معاہدہ طے پائے گا

کوئٹہ: محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) کے درمیان تھیٹر، موسیقی اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب پیر کو صبح 11 بجے ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کوئٹہ میں ہوگی۔

تقریب کی صدارت سیکرٹری ثقافت بلوچستان کریں گے، جبکہ ناپا کے نمائندے اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔

مفاہمتی یادداشت کا مقصد بلوچستان کے فنکاروں اور نوجوانوں کو تھیٹر، موسیقی اور ڈرامہ نگاری کی جدید تربیت فراہم کرنا اور مشترکہ ثقافتی پروگرام منعقد کرنا ہے۔

ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف کلچر کے مطابق اس تعاون سے صوبے کے ثقافتی ورثے اور علاقائی فنون کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More