Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

گورنر بلوچستان کا مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم

کوئٹہ، 11 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لیبر یونینز کے رہنماؤں کی مشاورت سے صوبے بھر کے مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء کو عوامی مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے مزید فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے تاکہ مزدوروں سمیت تمام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اور مختلف لیبر یونینز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتے رہے ہیں۔ مزدور ملکی معیشت اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کے حقوق کا تحفظ اور مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنر بلوچستان نے نسیم الرحمٰن ملاخیل کو کنوینر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاست میں نچلی سطح سے اعلیٰ سطح تک کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے عوامی شکایات سننے اور ان کے حل کے لیے اپنے دفاتر کے دروازے کھلے
رکھے ہیں۔

جعفر خان مندوخیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مزدور رہنماؤں اور متعلقہ یونینز کی تجاویز کی روشنی میں مسائل کی نشاندہی کرکے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، منتخب نمائندوں اور مزدور تنظیموں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون مزدوروں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

تقریب سے صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، نسیم الرحمٰن ملاخیل، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے ملکی ترقی میں مزدوروں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب میں عامر خان مندوخیل، زمان ملاخیل، یونس بلوچ، چوہدری شبیر، وحید کاسی، مزدور رہنماؤں، لیبر ونگ کے عہدیداروں، مختلف یونینز کے نمائندوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More