بھارت میں یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 افراد ہلاک ہونے کا خدشہ
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ اور 5 یاتری سوار تھے، ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے یاتریوں کو لے کر دہرادون جا رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق خراب موسم ہیلی کاپٹر حادثے کی ممکنہ وجہ ہے، محکمہ موسمیات نے علاقے میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے پیش نظر پہلے ہی اورنج الرٹ جاری کر رکھا تھا، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم تھی۔
خراب موسم اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے اور سرچ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔