Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

کینیڈین سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی عرب کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور ریاض اور دمام کے ہوائی اڈے استعمال نہ کریں۔

دوسری جانب اطالوی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب کے سفر میں احتیاط برتی جائے۔

کینیڈا کی سرکاری ٹریول ایڈوائزری اور اٹلی کے سفارتی حکام کی جاری کردہ سکیورٹی ہدایات میں بھی سعودی عرب کے سفر سے متعلق احتیاطی تدابیر کی تصدیق کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More