Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ معاہدے کی توثیق کے بعد فوجی تعیناتی کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کرے گا۔

رائٹرز کے مطابق مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ترکیہ سعودی عرب میں اپنے فوجی اہلکار تعینات کرسکے گا، جو ابتدائی طور پر فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں معاونت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت بیرون ملک تعینات ترک فوجی اہلکار جارحانہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔

رائٹرز کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ نے بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے سعودی اتحاد میں شامل ہونے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More