کوئٹہ میں دھماکہ، دو پولیس اہلکار شہید، تین زخمی
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سونا خان میں میاں غنڈی کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پولیس اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔