Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے آذربائیجان میں ملاقات کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے کہا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام سے متعلق فیصلے کو روکنا اور واپس لینا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کا مسلسل مؤقف رہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اس صدی کی سب سے بڑی تاریخی ناانصافی ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ خطے میں امن اور مفاہمت کو فروغ دینا چین کی مشرق وسطیٰ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ چین سمجھتا ہے کہ دو ریاستی حل مسئلہ فلسطین کے حل کا درست راستہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ فوری ترجیح غزہ کی پٹی تک رسائی مکمل طور پر کھولنا ہے تاکہ انسانی بحران کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو مغربی کنارے میں جبری طور پر بستیوں کے قیام کا سلسلہ روکنا اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات واپس لینے چاہئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More