Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او اور اہلِ خانہ کو مبینہ دھمکیوں کی شکایت این سی سی آئی اے میں درج

آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او کی جانب سے ادارے کے ڈیسک انچارج عدیل عمر نے این سی سی آئی اے میں شکایت جمع کراتے ہوئے متعلقہ افراد اور ان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات، قانونی کارروائی اور سی ای او سمیت ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کی درخواست کی ہے۔

کمپلینٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ضیاء الرحمن اور دیگر افراد کی جانب سے براہِ راست دھمکیاں دی گئیں اور مختلف فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکی آمیز پوسٹس اور تبصرے کیے گئے۔ شکایت کے مطابق راشد سومرو نے مبینہ طور پر آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آزاد ڈیجیٹل کے پروگرامز نشر ہونے کے بعد سی ای او اور ان کے اہلِ خانہ کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شکایت میں چار فیس بک پروفائلز کو مبینہ دھمکی آمیز سرگرمیوں سے منسلک کیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ پوسٹس اور تبصروں کے اسکرین شاٹس اور ویب لنکس بھی بطور شواہد منسلک کیے گئے ہیں۔

آزاد ڈیجیٹل نے این سی سی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ دھمکیوں میں ملوث افراد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مالکان و آپریٹرز کی شناخت کی جائے اور تمام ذمہ داران کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شکایت میں معاملے کو انتہائی سنگین اور ہنگامی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او اور ان کے اہلِ خانہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More