Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ، منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں، متعلقہ محکموں اور سکیورٹی فورسز کے نمائندوں نے شرکت کی، شرکاء نے سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام، پوست کی کاشت کے خاتمے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

اجلاس کے شرکاء نے صوبے میں بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو تمام ڈویژنز میں مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ضروری فنڈز اور وسائل فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

شرکاء نے بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام، قانون کی بالادستی اور ریاستی عملداری کو مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More