Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر الہجرہ ریزیڈنشل اسکول زیارت کو نئی بس فراہم

زیارت، 2 نومبر: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر حکومت بلوچستان نے طلبہ کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے الہجرہ ریزیڈنشل اسکول اینڈ کالج، جناح کیمپس زیارت کو نئی بس فراہم کردی۔

اس سلسلے میں ادارے کے پرنسپل پروفیسر شبیر احمد بڑیچ کو بس کی چابیاں حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی، ایڈیشنل سیکریٹری عبدالمالک اچکزئی، ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر حسین بلوچ، ڈائریکٹر کالجز سردار صادق کبزئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی موجود تھے۔

نئی بس کی فراہمی سے ادارے کے طلبہ کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی اور انہیں درپیش سفری مشکلات میں کمی ہوگی، جبکہ تعلیمی سرگرمیوں کو بھی مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

ادارے کی انتظامیہ نے اس اقدام پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سیکریٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور محکمہ کالجز حکومت بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی اداروں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More