Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

پوتن نے زیلنسکی سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ماسکو آ سکتے ہیں، کریملن

روسی ٹیلی ویژن کے صحافی پاویل زاروبن کو انٹرویو دیتے ہوئے یوری اوشاکوف سے سوال کیا گیا کہ اگر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی، صدر پوتن کو ٹیلی فون کریں تو کیا وہ ان کی کال وصول کریں گے؟

اس پر یوری اوشاکوف نے کہا کہ ان کے خیال میں صدر پوتن یقیناً فون اٹھائیں گے، کیونکہ انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ بات چیت کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

کریملن کے معاون نے واضح کیا کہ اگر زیلنسکی روسی صدر سے بالمشافہ ملاقات اور مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ماسکو آ سکتے ہیں۔

یوری اوشاکوف کے مطابق زیلنسکی مختلف ذرائع سے مذاکرات کے حوالے سے اشارے دے رہے ہیں۔ اگر یوکرینی صدر واقعی مذاکرات کے خواہش مند ہیں تو ان کے لیے ماسکو آنے کا راستہ کھلا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More