Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا: مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دشمن کے کسی بھی خطرے کا جواب جغرافیائی حدود سے بالاتر ہو کر دیا جائے، امریکی اور اسرائیلی دشمن کے تمام مادی اور غیر مادی اثاثے ایرانی افواج کی دسترس میں ہونے چاہئیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو جواب کے اختتام کا وقت ایران خود طے کرے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے دفاعی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مسلح افواج کو امریکی اور اسرائیلی اثاثوں سے متعلق فوجی اہداف کی فہرست مکمل طور پر اپ ڈیٹ کرنے کا بھی حکم دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More