Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق 8 سے 25 اکتوبر تک ریاض ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 4 ہزار 736 پروازیں طے تھیں جن میں سے 4 ہزار 71 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

رائٹرز کے مطابق ریاض ایئرپورٹ کی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں اور اندرون ملک پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، تاہم متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے ریاض کے لیے اپنی پروازیں نومبر تک معطل کر رکھی ہیں۔

امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا نے ریاض کے لیے پروازیں اگلے سال تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی عرب کی اہم سرمایہ کاری کانفرنس بھی 2027 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More