Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

منشیات برآمدگی کیس میں انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست دائر

کراچی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر سمیت 3 گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے، جبکہ وکیلِ صفائی نے گواہان کے بیانات پر جرح کیلئے مہلت طلب کی۔

عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب 2 مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمہ کو مقدمات سے بری کیا جائے۔

عدالتی کارروائی کے مطابق ملزمہ انمول پنکی 22 میں سے 5 مقدمات میں بری ہو چکی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More