Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات، علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کے صدرامام علی رحمان سے ملاقات ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے حکومتی وفود کے سربراہان کے ہمراہ ملاقات میں شرکت کی۔

تاجک صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا، ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور علاقائی روابط، استحکام اورمشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

یہ اجلاس تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر ہو رہا ہے، اس اجلاس میں چین، روس، بھارت اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں، ایران کے سینیئر نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف بھی شریک ہیں۔

اجلاس کے دوران رکن ممالک کے مابین اقتصادی تعاون، تجارت، اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جارہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More