Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا آج پہلی بار وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیں گی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ کیٹی زکریا پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جبکہ ان کی پہلی تعارفی پریس بریفنگ منگل کی صبح ساڑھے 9 بجے ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے این پی آر کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی، وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن جماعت کو ممکنہ نقصان سے بچانے کی کوششیں اور صحافیوں کے ساتھ انتظامیہ کے اختلافات نئی پریس سیکرٹری کے لیے اہم چیلنجز ہوں گے۔

کیٹی زکریا کون ہیں؟

41 سالہ کیٹی زکریا وکیل اور چار بچوں کی والدہ ہیں۔ این پی آر کے مطابق انہوں نے پیپرڈائن یونیورسٹی کے کاروسو سکول آف لا سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 2007 میں یونیورسٹی سے گریجویشن کیا جبکہ 2011 میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔

کیٹی زکریا مختلف قدامت پسند تنظیموں کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور اسقاطِ حمل کی مخالفت کرنے والی ایک تنظیم کے مشاورتی بورڈ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔

وہ اس سے قبل امریکی محکمہ داخلی سلامتی میں عوامی امور کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری اور ترجمان کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

حال ہی میں وہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ میں سینیئر مواصلاتی مشیر تھیں۔ یہ گروپ صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل کو چلاتا ہے۔

این پی آر کے مطابق کیٹی زکریا فاکس نیوز اور نیوزمیکس پر بھی متعدد مرتبہ سیاسی تبصرہ نگار کے طور پر شرکت کرچکی ہیں، جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ کی حمایت میں اظہارِ خیال کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More