یومِ نجات پر ڈیرہ مراد جمالی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی ریلی
ڈیرہ مراد جمالی: یومِ نجات کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنما میر امداد حسین مری کی قیادت میں مری ہاؤس سے پاک فوج اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، تاجروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میر امداد حسین مری نے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کے دفاع، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اہم خدمات انجام دے رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر ریاستی اداروں کا ساتھ دینا چاہیے۔