Dailybarwaqt1.0
My WordPress Blog

روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن

ماسکو میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم (جی ای سی ایف) کے آٹھویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ روس قدرتی گیس کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں پہلے جبکہ پیداوار کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔ روس عالمی منڈی کو گیس فراہم کرنے والا ذمہ دار، قابل اعتماد اور قابل پیش گوئی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے اور اس کی گیس صنعت کی ترقی محدود کرنے کی کوششوں سے غیر ملکی صارفین، کمپنیوں، صنعتی اداروں اور گھرانوں کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔ یورپ کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والا خود بھی اس میں گر سکتا ہے۔

صدر پوتن کے مطابق جی ای سی ایف کے رکن ممالک کے پاس دنیا کے تقریباً 70 فیصد قدرتی گیس کے ذخائر ہیں، جبکہ عالمی گیس برآمدات میں ان کا حصہ تقریباً 40 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے رکن ممالک باہمی تعاون کو پس پردہ سازشوں اور مارکیٹ میں جوڑ توڑ کے بغیر کھلے اور دیانت دارانہ انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال، روسی گیس پائپ لائنوں پر حملوں اور پابندیوں کے باعث عالمی گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، تاہم مستقبل میں قیمتیں دوبارہ کم بھی ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کی تباہی کو براہ راست دہشت گرد کارروائی قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More